۔8ویں کےامتحانات اب13مارچ سے

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کوتبدیل کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ نے کہا ہے کہ اب امتحانات 5مارچ کے بجائے 13مارچ سے شروع ہوں گے ۔جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (جے کے ایس سی ای آر ٹی) نے سنیچر کو آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کو دوبارہ ترتیب دیا۔جے کے ایس سی ای آر ٹی نے کہا کہ سافٹ زون میںامتحانات13 مارچ سے شروع ہوں گے اور 2اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔اسی طرح ہارڈ زون میں امتحانات 26مارچ سے شروع ہوں گے اور 10 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔اس سے پہلے یہ امتحان 5مارچ سے تھا۔