۔8اور 9کو مغربی ہوائیں داخل ہونگیں بالائی ومیدانی علاقوں میں برف و باراں متوقع

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //آئندہ 48گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے اونچے علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایک تازہ لیکن کمزور مغربی ڈسٹربنس 8 اور 9 اکتوبر کو جموں و کشمیر کو متاثر کرنے والا ہے۔ نتیجتاًیوٹی کے کچھ حصوں میں اونچی اونچائیوں پر برفباری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کل سے ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس گلمرگ، سونمرگ، سنتھن ٹاپ، رازدان ٹاپ، پیر کی گلی، گریز اور دیگر اونچی چوٹیوں پر تازہ برف باری لانے کا قوی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ، سونمرگ، سنتھن ٹاپ، رازدان ٹاپ اور گریز کی اونچے پہاڑیوں پر 2 سے 5 انچ تک برفباری ہوسکتی ہے۔مذکورہ مدت کے دوران جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔