۔8اضلاع میں اسکول بند

نیوز ڈیسک

 

سرینگر//جموں کشمیر میں موسلا دھار بارشیں ہونے کے بعددریائوں اورندی نالوںمیں طغیانی کی صورتحال پیداہونے کے پیش نظر بدھ کی صبح جموں وکشمیر کے 8اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کئے گئے۔کشمیر کے5 اورجموں صوبہ کے 3ضلع ترقیاتی کمشنروںنے الگ الگ احکامات جاری کرکے اپنے اپنے اضلاع کی حدودمیں قائم پرائمری ،مڈل اورہائی اسکولوںکو بندرکھنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ضلع بارہمولہ ، اننت ناگ ،شوپیان ،کولگام وکپوارہ  میں تعلیمی ادارے بند کئے گئے۔اُدھر صوبہ جموںکے ڈوڈہ،رام بن اورکشتواڑ اضلاع میں بھی پرائمری ،مڈل اورہائی اسکولوںکوبند رکھنے کے ہدایات جاری کئے گئے ۔ضلعی ترقیاتی کمشنروںنے کہا کہ مٹی کے تودے ،پسیاں اورپتھر گرآنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ،اسلئے  احتیاطی اقدام کے بطور پر اسکولوں میںکام کاج معطل کرنیکا فیصل کیاگیا۔