۔75ویں یوم آزادی تقریبات، طول و ارض میں سیکورٹی چوکنا

 سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا 75ویں یوم آزادی کے موقع پر شیرکشمیرکرکٹ سٹیڈیم ، سونہ وار جبکہ جموں کے مولانا آزاد سٹیڈئم میں لیفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر پریڈپرسلامی لیںگے ۔اس دوران  یوم آزادی کے پیش نظر جنوب تا شمال سیکورٹی کو چوکنا کیا گیا ہے اور مشتبہ افراد کی تلاشیوں کا سلسلہ بھی دراز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکار کی جانب سے دونوں صوبوں کے صوبائی کمشنروں کو ارسال کردہ مکتوب میں اس بات سے مطلع کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے’’دونوں دارالحکومتوں کے  لیفٹینٹ گورنرکے مشیر اور میئر اور جموں و کشمیر کے ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین اپنے اپنے شہروں میں اہم تقریب میں شرکت کریں گے۔‘‘اس میں مزید کہا گیا کہ ضلع ترقیاتی چیئرپرسن تقریب میں شرکت کریں گے اور 15اگست کے موقع پر اپنے متعلقہ ضلع صدرمقام پرمنعقدہ پریڈپر سلامی لیں گے۔ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرپرسن، صدر میونسپل کونسل و کمیٹیاں متعلقہ بلاک ہیڈ کوارٹرز اور متعلقہ میونسپل ہیڈ کوارٹرز  پرتقریبات میں شرکت کرینگے اور اگر بلاک ہیڈ کوارٹر اور میونسپل ہیڈ کوارٹر ایک ہی ہو تو دو الگ الگ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مزید کہا گیا ہے کہ اگر بی ڈی سی چیئرپرسن،صدر میونسپل کونسل یاکمیٹی دستیاب نہ ہو تو ایس ڈی ایم،تحصیلداروسینئر ترین سول افسر تقریب کی صدارت کریں گے اور متعلقہ سب ڈویژنل ،تحصیل ہیڈ کوارٹر پر سلامی لے گے۔اس دوران پندرہ اگست نزدیک آ تے ہی شاہرائوں اور سڑکوں پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ وادی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل سواروں کو روک کر موٹر سائیکل ضبط کرکے پولیس اسٹیشنوںمیں پہنچانے کا سلسلہ پھر شروع ہوا۔سول لائزمیں پولو ویو ،ایکسچینج روڈ ،لالچوک ائر پورٹ روڈ ،سونہ وار ،ڈلگیٹ اور دیگر مقامات پر پولیس کے خصوصی ناکے لگائے جارہے ہیں اور ان مقامات پر وقفے وقفے سے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار چیکنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ادھر سر ینگرشہر میںتمام داخلہ پوائنٹوں پر خصوصی ناکہ لگائے گئے ہیں جہاں شہر میں داخلہ ہونے والی گاڑیوں  کی تلاشیاں لی جا رہی ہیں۔جموں میں  پندرہ اگست کے پیش نظر حفاظت کے انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔ جموں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔