۔75لاکھ کامسروقہ مال بازیاب ، رام بن پولیس کا دعویٰ

رام بن//رام بن پولیس نے اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل کی جب انہوں نے دسمبر2017میں سرین ریلوے ٹنل سے چوری ہوئی راک ڈرل ٹیمراک مشین کو بر آمد کیا۔بر آمد مال کی قیمت تقریباً 75لاکھ روپے ہے۔یہ بتانا ضروری ہے کہ ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کی ہدایت پر سب انسپکٹر وسیم معراج کی قیادت میں پولیس پوسٹ کھڑی کی ایک پولیس ٹیم نے وقت مقررہ کے اندر اس چوری کا معاملہ حل کیا۔پویس پارٹی کی سخت محنت کے بعد ضلع میں سب سے بڑی بازیابی ممکن ہو سکی ہے۔لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ۔