۔71ویں ٹریک نیشنل سائیکلنگ چمپئن شپ

 جموں //جے پور میں منعقدہ 71ویں ٹریک نیشنل سائیکلنگ چمپئن شپ میں ریاست سے تعلق رکھنے والے سائیکل سوار نے طلائی تمغہ جیت کر ریاست کا نام روشن کیا ہے ۔جموں و کشمیر سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر تحت چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیم سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے شاندار کارکر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈیکل حاصل کیا ۔اس کامیابی پر جموں و کشمیر اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اشو توش شرما ،صدر ایس رویندر سنگھ ،جموں وکشمیر سائیکلنگ ایسوسی ایشن ،جوائنٹ سیکریٹری سرینگر مشتاق احمد ودیگران نے بلال احمد کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔