۔71روز بعد| 12فوت ، 635متاثر

 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 45ہزار 863ٹیسٹ کئے گئے جن میں 16سفر کرنے والوں سمیت 635افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طرح بدھ کو مثبت کیسوں کی شرح 1.3فیصد رہی جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 9ہزار 361تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 12افراد وائرس سے فوت ہوگئے ۔متوفین کی مجموعی تعداد 4127ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 635افراد متاثر ہوئے جن میں 193جموں جبکہ 442کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 442متاثرین میں 6بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 436مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر کے 442متاثرین میں  سرینگر میں129، بارہمولہ میں64، بڈگام میں76 پلوامہ میں27، کپوارہ میں26، اننت ناگ میں49، بانڈی پورہ میں23،گاندربل میں17،کولگام میں23 اور شوپیان میں صرف8متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ91ہزار797ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید6فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں 2، ضلع اسپتال پلوامہ میں 1، جی ایم سی اننت ناگ میں 1، ضلع اسپتال گاندربل میں 1اور جے وی سی بمنہ میں 1ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2164ہوگئی ہے۔ جموں میںبدھ کو193فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے10بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ183فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے193متاثرین میں جموں میں54، ادھمپور میں22، راجوری میں19، ڈوڈہ میں32، کٹھوعہ میں16، سانبہ میں3کشتواڑ میں14، پونچھ میں14 رام بن میں24اور ریاسی میںکوئی بھی شخص وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد117564ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید6فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی ڈوڈہ میں 2اورجی ایم سی راجوری میں1، جی ایم سی جموں میں 1جبکہ 2افراد گھروں میں فوت ہوئے ہیں۔جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2053ہوگئی ہے۔