۔7سیکشنل افسران کے تبادلے

سرینگر// سیول سیکریٹریٹ میں7سیکشن افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق  ان افسران میں حفیظ اللہ پیر کو سماجی بہبود محکمہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی،سلوچنا کول کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے محکمہ شہری ترقی و مکانات،انچارج سیکشن افسر فیروزہ اختر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے سماجی بہبود محکمہ میں تبدیل کیا گیا۔ ہیڈ اسسٹنٹ مینا کشی پنڈتا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ سے انیمل ہسبنڈری،رئیس جیلانی کو عمومی انتظامی محکمہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مظہر الاسلام کو محکمہ اعلیٰ تعلیم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بلقیس رشید کو محکمہ سائنس ٹیکنالوجی سے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں تبدیل کیا گیا ہے۔