مینڈھر//7سال قبل نذر آتش کی گئی ڈاک بنگلہ مینڈھر کی عمارت کوہنوز تعمیر نہیں کیاجاسکاہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامناہے ۔واضح رہے کہ2010میں امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مینڈھر میں احتجاج کیاگیا جس دوران پولیس نے مظاہرین نے فائر نگ کردی جس سے چار افراد لقمہ اجل بنے جس کے رد عمل میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو آگ لگادی اوراسی روز ڈاک بنگلہ کی عمارت بھی نذر آتش کردی گئی ۔تاہم اس عمارت کی تعمیر کاکام آج تک مکمل نہیںہوسکاہے جبکہ اس واقعہ کو رونماہوئے آٹھواں سال جارہاہے ۔مینڈھر کے لو گو ں کی بد قسمتی ہے کہ اس وقت تک ڈاک بنگلہ مکمل طو ر پر تعمیر نہیں ہو پایا ہے اور ایک وی آئی پی کمر ے کے علا وہ صرف عام لو گو ں کے ٹھہرنے کے لئے دو کمر ے ہی مکمل کئے گئے ہیں جبکہ کچن اور میٹنگ ہال اس وقت تک مکمل طورپر تعمیرنہیں ہو پا ئے ۔نتیجہ کے طور پر کوئی بھی اعلیٰ افسر مینڈھر میں قیام کرنے کیلئے تیا ر نہیں اور نہ ہی کوئی اہم میٹنگ ڈاک بنگلہ میںہوسکتی ہے ۔مقامی شہریوں محمد بشیر، مظفر خان، واجد چوہد ری اور رخسار علی کا کہنا ہے کہ بد قسمتی کی با ت ہے کہ آٹھ سال گز ر جانے کے بعد بھی ڈاک بنگلہ جیسی ضروری عما رت تعمیر نہیں ہو پائی ہے اوراس سے یہ اندازہ ہوسکتاہے کہ تعمیروترقی کے دعوے کس قدر فرضی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ فو ر ی طور پر ڈاک بنگلہ کے اندر رہنے کیلئے مز ید کمر ے تیا ر کئے جائیں اور ڈاک بنگلہ کی عما رت کو بھی مکمل کیا جائے تا کہ لیڈران ڈاک بنگلہ کے اندر بیٹھ کر لو گو ں کے مسائل سن سکیں اور مسائل کا ازالہ بھی ممکن ہو۔انہو ں نے کہاکہ کچن اور میٹنگ ہا ل کا کئی سال قبل کام شروع ہوا تھا لیکن لینٹر ڈالنے کے بعد چھت سے پانی ٹپکنے لگا جس کی وجہ سے محکمہ کواسکے اوپر دوسری منزل بھی بناناپڑگئی تاہم نیچے والی عما رت مکمل ہی نہیں ہو پائی اور تمام تر کام اُدھورا پڑاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس عمارت کی جلد سے جلد تکمیل کو یقینی بنایاجائے تا کہ لو گو ں کی پر یشانیو ں کا ازالہ ہو سکے ۔ اس ضمن میں جب محکمہ کے اعلیٰ افسر سے بات ہوئی توان کا کہنا تھا کہ کام چل رہا ہے اور جلد عما رت کو مکمل کیا جائے گا۔
۔7سال قبل نذر آتش ہوئی ڈاک بنگلہ کی عمارت ہنوز تعمیر نو کی منتظر
