۔7دنوں میں 330اموات،31ہزارمتاثر

 سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران وائرس سے 330 متاثرین فوت ہوگئے ۔ متوفین میں 209 جموں جبکہ 121افراد کشمیر میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ اس دوران وائرس سے مجموعی طور پر 30ہزار871افراد متاثر ہوئے جن میں 20ہزار662کشمیر جبکہ 10ہزار209افراد کو جموں میں وائرس نے اپنی گرفت میں لیا ہے۔ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی قہر انگیز لہر کی سخت گرفت میں ہے اور مئی کے پہلے ہفتے میں نہ صرف 30ہزار 871افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں بلکہ 330افراد کو اپنی جان بھی گنوانی پڑی ہے۔ یکم مئی سے 7مئی تک جان گنوانے والے 330افراد میں 209کا تعلق جموں جبکہ 121متاثرین کو وادی میں وائرس نگل گیا ہے۔ کشمیر میں جان گنوانے والی 121 افراد میں 7مئی کو 21، 6مئی کو 18،5مئی کو 24،4مئی کو 12، 3مئی کو 16،   2مئی کو 13اوریکم مئی کو 17افراد فوت ہوئے تھے جبکہ جموں صوبے میں فوت ہونے والے 209افراد میں 7مئی کو 29، 6مئی کو 34، 5مئی کو 28، 4مئی کو 25، 3مئی کو 35، 2مئی کو 28اور یکم مئی کو 30افراد فوت ہوئے تھے۔ اس دوران 30ہزار871افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 20ہزار662کشمیر جبکہ 10ہزار209جموں میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 20662افراد میں 7مئی کو 3575، 6مئی کو 3241، 5مئی کو 3198، 4مئی کو 3187، 3مئی کو 2439، 2مئی کو 2421 اور یکم مئی کو 2601افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ جموں صوبے کے 10ہزار 209متاثرین میں 7مئی کو 1868، 6مئی کو 1685، 5مئی کو 1518، 4مئی کو 1463، 3مئی کو 1294، 2مئی کو 1150 اور یکم مئی کو 1231افراد متاثر ہوئے تھے۔