سرینگر//بلال فرقانی// سرکار نے2 پرائیوٹ سیکریٹریوں اور2سیکشن افسراں سمیت7افسراں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہیں۔سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کے پرائیوٹ سیکریٹری رینو کانتا ریشی کو تبدیل کرکے حمائت کے چیف ایگزیکٹو افسر کے دفتر میں تعینات کیا گیا۔آرڈر کے مطابق اپنی تقرری کے منتظر انچارج پرائیوٹ سیکریٹری محمد حاثف وانی کو تبدیل کرکے انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کے دفتر میں تعینات کیا گیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کی طرف سے جاری حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر سیکریٹریٹ(ماتحت) سروس کے سیکشن افسر نیرج پنڈتا کو یوتھ سروس اینڈ سپورٹس سے تبدیل کرکے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق انچارج سیکشن افسر منیر احمد قادری جو فی الوقت اپنی تقرری کے منتظر تھے، کو تبدیل کرکے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں تعینات کیا گیا جبکہ سیکریٹریٹ ماتحت سروس میں ہیڈ اسسٹنٹ رام سنگھ کو عمومی انتظامی محکمہ سے اعلیٰ تعلیم میں تعینات کیا گیا۔آرڈر کے مطابق سنیئر اسسٹنٹ ورن کمار اور جونیئر اسسٹنٹ حارث کو فی الوقت اپنی تعیناتی کے منتظر تھے کو محکمہ اعلیٰ تعلیم میں تعینات کیا گیا۔