سرینگر //جموں وکشمیر ہائیکورٹ نے 7افراد پر سال2019-20میں عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیا ہے ۔جسٹس سنجے دھر ،جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس راجیش پوسوال نے ،جاوید احمد صوفی ساکن پری باغ راولپورہ سرینگر ، مدثر احمد ڈار ساکن پنجورہ شوپیاں ، شوکت احمد میر ساکن بارہمولہ ، رئیس احمد چک ساکن چکپورہ منزگام کولگام ، شفقت ابرار ساکن کولگام ، نثار احمد کھانڈے ساکن چرسو اونتی پورہ اور عطا ء محمد ملک ساکن کولگام کی رہائی کا حکم صادر کیا ہے۔عدالت نے ان پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو اعجاز احمد بٹ ، این اے رونگا ، حسین رشید ، سید احمد اندرابی ، وسیم اسلم اور وجاہت حسیب نامی وکلا کے دلائل سننے کے بعد کالعدم قرار دیا۔