۔69واں وَن مہوتسو

 ریاسی//محکمہ جنگلات نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے 69ویں ون مہوتسو کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس دوران غیر قانونی قابضین سے چھڑائی گئی زمین پر شجر کاری کی گئی ۔ محکمہ کے اشتراک سے اور ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی پرسنا جی سوامی کی دیکھ ریکھ میںمختلف انواع و اقسام کے 5000سے زائد پودے لگائے گئے۔ ڈی ایف او ریاسی انور شاہ، اے سی ڈی ریاسی یوسف ملک کی قیادت میں نہ صرف محکمہ جنگلات و دیہات سدھار اور دیگر محکمہ جات کے ملازمین بلکہ مقامی لوگوں نے بھی بھاری تعداد میں رضاکارانہ طور پر اس مہم میں شرکت کی۔