جموں//گورنر این این ووہرا نے 66واں بی این ملک میموریل آل اِنڈیا پولیس فٹ بال چمپئن شپ 2017ء کا آغاز کیا۔ اس چمپئن شِپ کی میز بانی جے اینڈ کے پولیس نے کی ہے اور اس میں ہندوستان بھر سے آئے ہوئے 37ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔چمپئن شپ 11دِن جاری رہے گی اور اس میں لگ بھگ 1000 فٹ بال کھلاڑی حصہ لیں گے۔باغبانی کے وزیر سید بشارت احمد بخاری ، ممبر پارلیمنٹ نذیراحمد لاوے اور پولیس کے افسرا ن کے علاوہ فٹ بال شائقین کی ایک بڑی تعدا د اس موقعہ پر موجود تھی۔چمپئن شپ میں حصہ لینے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ ہمارے سپاہی نہ صر ف امن و قانون کو قائم رکھنے کا خیال رکھتے ہیں بلکہ مختلف کھیلوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔گورنر نے ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید کو تجویز پیش کی کہ وہ سکولی طلاب کو چمپئن شپ کے فائنل راونڈس میں مدعو کریں تاکہ وہ اس چمپئن شپ سے لطف اندوز ہوں۔
۔66واں بی این ملک میموریل آل اِنڈیا پولیس فٹ بال چمپئن شپ 2017ء کا آغاز
