۔63غیرحاضر ملازمین کیخلاف کارروائی

 سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر کی ہدایت پر پیر کو سینئرحکام کی ایک ٹیم نے مختلف دفتروں کا معائنہ کیااورملازمین کی حاضری کی جانچ کی۔اس دوران حکام نے مختلف دفاتر میں ملازمین کو غیرحاضر پایا۔اس کاسنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے 63غیرحاضر ملازمین کی تنخواہ روک دینے کی ہدایت دی اوران سے مزید وضاحت طلب کی۔