۔62 بوتلیں و 18 لیٹر دیسی شراب ضبط

کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے کشتواڑ کے بس سٹینڈ علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک منشیات فروش کو حراست میں لیا ہے۔پولیس  نے پیدل چلتے شخص کی مشکوک حرکت دیکھی اور رکنے کو کہا۔مذکورہ شخص اور اس کے سامان کی تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے دیسی شراب کی 62 بوتلیں اور 18 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنی شناخت رام راج ولد گین چند ساکنہ سنگھ پورہ چھاترو کے طور پر ظاہر کی۔اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیرنمبر 50/2022 زیردفعہ 48 (a) ایکسائز ایکٹ پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی گئی۔