۔60ہزار ملازمین کی مستقلی تاریخی اقدام :چوہدری قمر

 راجوری//ممبراسمبلی راجوری چوہدری قمر حسین نے ساٹھ ہزار عارضی ملازمین کی مستقلی کو تاریخی اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ سرکار تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورمختصر سے عرصہ میں بے مثال کام ہوئے ہیں۔یہاں جاری بیان کے مطابق راجوری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عارضی ملازمین کی مستقلی کے ساتھ ساتھ بیروزگاروں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں، کشمیر میں جیلوں میں بند نوجوانوں کو جیلوں سے رہا کیا جارہے اور ایسے ہی دیگر کام بھی ہورہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں سرکار ریاست کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ بناکر دم لے گی ۔ان کاکہناتھاکہ راجوری میں ہر شعبہ زندگی سے جڑے کام ہورہے ہیں اورکئی پروجیکٹوں پر کام چل رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ مستقبل قریب میں بھی اہم پروجیکٹوں پر کام شروع ہونے جارہاہے جس سے ترقیاتی منظر نامہ بدل جائے گا۔بیان میں دعویٰ کیاگیاہے کہ اس موقعہ پر کوٹلی منجاکوٹ کے کئی کانگریسی کارکنان نے پی ڈی پی میں شمولیت کی جن میں قابل ذکرمنظور حسین خان، حاجی محمد عزیز، محمد اکرم، محمد رفیع، خادم حسین، عبدالحمید، محمد لطیف، محمد فاروق، عبدالقیوم، محمد شریف، حاجی محمد سجاد، محمد رشید، محمد حفیظ، محمد شکیل، محمد شفیق، عالم دین، حافظ طفیل، ابراہیم خان و محمد یعقوب ہیں ۔اس موقعہ پر ماسٹر اقبال شاہ، مشتاق احمد بٹ، فاروق احمد چوہدری، عثمان ایڈووکیٹ، مولوی جمیل ، ماسٹر میر محمد، نصیر احمد چوہدری، حاجی جمشید بھی موجو دتھے۔ممبراسمبلی نے کوٹلی کیلئے بجلی ٹرانسفارمر دینے کا اعلان کیا ۔