نئی دہلی//ملک میں تیل کمپنیوں نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 55 پیسے فی لیٹر کا ایک بار پھر اضافہ کیا۔ کمپنیوں نے مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔ تیل کمپنیوں نے 137 دن کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ چھ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پانچ بار اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 113.88 روپے اور 98.13 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔پہلے چار بار 80پیسے کا اضافہ کیا گیا لیکن اب پانچویں بار 50اور 55پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی یہاں پٹرول 99.11 روپے اور ڈیزل 90.42 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جبکہ ہفتہ کو پٹرول کی قیمت 98.61 اور ڈیزل 89.87 تھی۔
۔6روز میں پانچویں بارپٹرول اور ڈیزل مہنگا | قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 55 پیسے فی لیٹر اضافہ
