۔57گھنٹے کا لاک ڈائون شروع

سرینگر// جموں کشمیر میں ہفتہ کو چوتھی بار57گھنٹوں کا لاک ڈائون شروع کیا گیا ہے۔کورونا کرفیو پر عملدر آمد کے بیچ سنیچرکی صبح سے ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل روک لگانے کیلئے فورسز اور پولیس نے جگہ جگہ رْکاوٹیں کھڑا کررکھی ہیں۔ جموں کشمیر میں گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 64گھنٹوں کے ہفتہ وار لاک ڈائون کی مدت کو اس بار کم کرکے48گھنٹے ہی کردیا گیا ہے۔ بندشوں کا نفاذ جمعہ شام9بجے سے شروع ہوا اور یہ پیر صبح6بجے تک جاری رہے گا۔کورونا کرفیو کے چلتے لالچوک اور دیگر گردونواح کے علاقوںمیں صبح سے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بند رہی جبکہ تمام تجارتی مراکز اور دکانیں صبح سے ہی مقفل رہیں جبکہ غیر ضروری طور پر کسی کو بھی چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔