۔51روز بعد تعداد تقریباً 150 | اموات میں ٹھہرائو،5اضلاع میں کوئی متاثر نہیں

سرینگر //جموں و کشمیر میں 51دنوں کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعدادکم ہوکر 150تک آگئی ہے ۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 67ہزار 209ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4سفر کرنے والوں سمیت مزید 151افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 52ہزار 306ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4746ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 151افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 90افراد جبکہ کشمیر صوبے میں 61افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 61افراد میں سے ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچا جبکہ دیگر 60افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 61متاثرین میں سرینگر میں29، بارہمولہ میں 5، بڈگام میں 4، پلوامہ میں 7، اننت ناگ میں 3، کپوارہ میں8، بانڈی پورہ میں 2، کولگام میں 3 جبکہ شوپیان اور گاندربل میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 86ہزار 855ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل ساتویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2422بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 90افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 87افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 90متاثرین میں جموں میں 43، ادھمپور میں 7، راجوری میں2، ڈوڈہی میں25، کشتواڑ میں 4، رام بن میں 5جبکہ سانبہ ، پونچھ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 65ہزار 451تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2324ہوگئی ہے۔   
 
 
 

 یومیہ تعداد میں معمولی اضافہ | 19ہزار968،ہلاکتیں673

یو این آئی
نئی دہلی//گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران  ملک بھر میں 30 لاکھ سے زیادہ  افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 175.37 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ صبح 7 بجے تک 175 کروڑ 37 لاکھ 22 ہزار 697 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔وائرس کے 19 ہزار 968 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 673ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر ایک لاکھ اکاون ہزار سے زائد امواتیں ابتک ہوئی ہیں۔