۔50شردھالوئوں پر مشتمل قافلہ کونسر ناگ یاترا پر روانہ

ریاسی//گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی مشہور کونسر ناگ یاترا مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ ریاسی قصبہ سے روانہ ہوئی۔50شردھالوں پر مشتمل جتھا روایتی شیو بھگوان کے بھجن گاتے ہوئے روانہ ہوئے۔بڑے مہنت نے بتایا کہ چھڑی یاترا بس کے ذریعہ سنگڑی سب ڈویژن مہور پہنچے گی اور دوسرے دن مالیکوٹ سے سنگلی کوٹ کا پیدل سفر سرسوٹ،سائی نالہ،بگشو،ساری،گوربن،کونسر گلی سے ہوتے ہوئے کونسر ناگ پہنچے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ شردھالو چھڑی یاترا مکمل کر کے 28جولائی کو واپس اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔شر دھالوں کے لئے ٹرانسپورٹ ،رات کے ٹھہرنے اور سیکورٹی کے انتظامات رکھے گئے ہیں۔راستے میں ارناس ،درماڑی مہور اور دیگر علاقوں کے مزید مقامی شردھالو اس جتھہ میں شامل ہوں گے۔شردھالو اپنے ہمراہ سولر لائٹس بھی لے جائیں گے جو انہیں ان ایچ پی سی نے گذشتہ ماہ دی تھیں۔شردھالوں کی دیکھ ریکھ کیلئے ایک میڈیکل ٹیم بھی فراہم کی گئی ہے۔چھڑی یاتر ا بارہ دری ریاسی کے لکشمی نارائن مندر کے سوامی رام شرن داس کی نگرانی میں نکالی گئی جنہوں نے مذہبی رسومات کے علاوہ چھڑی پوجا بھی کی۔ان کے ہمراہ سنت دیپا نند جی،صدر کونسر ناگ کمیٹی ،ٹکن داس،نشانت،دیپک گپتا،سریندر سنگھ وغیرہ شامل تھے۔