۔5یاستوں میں کراری شکست کا جائزہ

نئی دہلی//یو این آئی// پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کراری شکست اور ناراض لیڈروں کی تیز سرگرمیوں سے پریشان کانگریس صدر سونیا گاندھی نے 26 مارچ کو پارٹی جنرل سکریٹریوں اور ریاستی انچارجوں کی ایک اہم میٹنگ بلائی ہے ۔ کانگریس ذرائع کے مطابق محترمہ گاندھی اجلاس میں شرکت کریں گی لیکن وہ اجلاس کی صدارت نہیں کریں گی۔ اس میٹنگ میں پانچ ریاستوں میں کانگریس کی شکست اور موجودہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کانگریس جنرل سکریٹریوں کی اس میٹنگ کی صدارت پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کریں گے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی کے ریاستی انچارج اور پانچ ریاستوں کے ریاستی صدور کو بھی میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔