۔5ویں قومی کھیل کیمپو چیمپئن شپ

غلام محمد
سوپور// سوپور کی دو بہنوں صوفیہ ہلال اور فرحینا ہلال نے 23 اور 24 اپریل کو بھگوتی نگر جموں میں منعقد ہونے والی 14 سال سے کم عمر کے 5ویں نیشنل اسپورٹس کیمپو چیمپئن شپ 2022 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔12 سالہ صوفیہ اور اس کی بہن فرحینا  جو سوپور سے تعلق رکھتی ہیں، اس تقریب میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کر رہی تھیں۔فرینکلن انسٹی ٹیوٹ سوپور کی دونوں بہنوں کو شاہمدان اسپورٹس اکیڈمی سوپور میں ان کے کوچ منظور احمد نے تربیت دی جو جموں و کشمیر کے لیے تمغہ جیتنے والے تھے۔اس سے قبل صوفیہ کراٹے ڈو نیشنل چیمپیئن شپ میں بھی طلائی تمغہ جیت چکی ہیں جو مارچ 2022 میں ہماچل پردیش میں ہوئی تھی۔جموں و کشمیر اسپورٹس کیمپو ایسوسی ایشن نے جیتنے پر مباکباد دی ہے۔