۔5لا ء افسران کے استعفوں کو منظوری

سرینگر// سرکار نے عدالت عالیہ کی جموں ونگ میں5لاء افسران کے استعفوں کو منظوری دی ہے۔ محکمہ قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے سیکریٹری اچل سیٹھی کی جانب سے بدھ کو بتایا گیا کہ ان لاء افسراں کے مستعفی ناموں کو فوری طور پر منظوری دی گئی۔ ان افسراں میں سنیئر ایڈیشنل ایڈویکٹ جنرل ایچ ائے صدیقی، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ایف اے ناٹنو، اٰڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل آسیم سہانی، ڈپتی ایڈوکیٹ جنرل اعجاز لون اور گورنمنٹ ایڈوکیٹ جمرود سنگھ شامل ہیں۔