سری نگر//ریاستی حکومت نے ضلع کولگام، شوپیان، سوپور اور کپواڑہ کے پولیس سربراہان کی تبدیلی عمل میں لائی ۔ نئے احکامات کے تحت ایس پی کولگام شری دھر پاٹل کو تبدیل کرکے سلیمان چودھری کی جگہ ایس پی کٹھوعہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سلیمان چودھری کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پی ایچ کیو مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق ایس پی شوپیان شری رام امبرکار دنکار کی جگہ شیلندر کمارشرما کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ شری رام دنکار کو ضلع کپواڑہ میں شمشیر حسین کی جگہ تعینات کیا گیا۔ شمشیر حسین جو ضلع کپواڑہ کے ایس پی تھے کو تبدیل کرکے 13ویں بٹالین آرمڈ کا کمانڈنٹ تعینات کیا گیاہے۔ نیز حکم نامہ کے مطابق ہرمیت سنگھ ایس پی سوپور کو تبدیل کرکے ایس پی کولگام تعینات کیا گیا ہے جبکہ جاوید اقبال ایس پی پولیس کنٹرول روم سرینگر کو تبدیل کرکے ایس پی سوپور مقرر کیا گیا ہے۔
۔5ایس ایس پی تبدیل
