۔49مسافرحد متارکہ کے آر پار ہوئے

پونچھ//پونچھ راولاکوٹ راہ ملن بس ہر ہفتہ کی طرح اس بار بھی حدِ متارکہ کے آر پار ہوئی ۔اس دوران پونچھ سپورٹس سٹیڈیم سے چکاں دا باغ کے راستے راولاکوٹ کو روانہ ہوئی بس سے 21مسافر روانہ ہوئے جو سبھی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد اپنے وطن پاکستانی زیر انتظام کشمیر لوٹ گئے۔پونچھ سے کوئی نیا مسافر راولاکوٹ کو روانہ نہیں ہوا۔راولاکوٹ سے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ پہنچی بس سے کل اٹھائیس مسافرپہنچے جو سبھی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو آئے ہیں۔اس دوران کوئی مسافر واپس بھی نہیںلوٹا۔اس طرح اس بار کل49مسافروں نے حدِ متارکہ کے آپار کا سفر کیا ۔