۔44ہزار 805ٹیسٹ ،2803مثبت|24گھنٹوں میں56فوت

سرینگر //جموں و کشمیر میں جمعہ کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 44ہزار805ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2803افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 84ہزار 431ہوگئی ہے۔ اس دوران  12سالہ معزور لڑکی سمیت مزید 56افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 3795تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 37سفر کرنے والوں سمیت مزید 2803افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 1009جموں جبکہ 1794افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے1794افراد میں 3بیرورن ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 1791مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوگئے۔ کشمیر کے1794متاثرین میںسرینگر میں382، بارہمولہ میں204، بڈگام میں223، پلوامہ میں179، کپوارہ میں228، اننت ناگ میں207، بانڈی پورہ میں57، گاندربل میں168، کولگام میں 94 اور شوپیان میں52افراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد174846ہوگئی ہے۔اس دوران مزید26افرادکورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں7، جی ایم سی اننت ناگ میں4، سکمز بمنہ میں2، رعناواری اسپتال میں1، جی ایم سی بارہمولہ میں5، ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں2  ,ضلع اسپتال پلوامہ میں 2، ضلع اسپتال کولگام میں ایک، سی ایچ سی کپورہ میں1اور سی ایچ سی یاری پورہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ ۔ اسطرح صوبے میں ابتک1975افراد کو وائرس نگل گیا ہے۔مرنے والوں میں فتح کدل کی 55سالہ خاتون،بمنہ کا 65سالہ شخص،ایچ ایم ٹی کا 75سالہ شخص،بمنہ کا 61سالہ شخص، اور کھوڈ پورہ بڑگام کا 55سالہ شخص شامل ہے۔جموں صوبے میں جمعرات کو1009افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے34بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ 975افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے1009متاثرین میں جموں میں320، ادھمپور میں71، راجوری میں107، ڈوڈہ میں82، کٹھوعہ میں79، سانبہ میں71، کشتواڑ میں30، پونچھ میں92، رام بن میں77اور ریاسی میں80افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد109585ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید30افراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں8،سی ڈی اسپتال جموں میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر جموں میں 2،ضلع اسپتال ریاسی میں 1، ڈی ایم لدھینہ میں 1، جی ایم سی ڈوڈہ میں ایک، جی ایم سی راجوری میں5، زچگی اسپتال کھنور میں ایک،زچگی اسپتال ستواری میں 3،ایس ایم وی ڈی این ایچ  کٹرا میں 2 جبکہ 5افراد گھروں میں ہی فوت ہوگئے۔  جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1838تک پہنچ گئی ہے۔
 
 

لداخ میں 4 کی اموات

یو این آئی
 
لیہہ// لداخ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید4 مریضوں کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی جس کے ساتھ اس یونین ٹریٹری میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 185 تک پہنچ گئی ہے ۔اس کے علاوہ کورونا کے 141 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے ساتھ اب تک مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 186 تک پہنچ گئی ہے ۔کورونا سے فوت ہونے والے چار مریضوں میں سے تین کا تعلق ضلع لیہہ جبکہ ایک کا تعلق ضلع کرگل سے تھا۔محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ لیہہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 145 مریض صحتیاب ہوئے ۔بلیٹن کے مطابق کورونا سے اب تک مرنے والے 185 مریضوں میں سے 135 کا تعلق ضلع لیہہ جبکہ 50 کا تعلق ضلع کرگل سے تھا۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 141 نئے کیسز میں سے 111 کا تعلق لیہہ اور باقی 30 کا تعلق کرگل سے ہے ۔
 
 

دوسروں کی جان بچانے والی

آشا ورکر زندگی کی جنگ ہار گئی

بارہمولہ/فیاض بخاری / آشا ورکر خالدہ بیگم نے کورونا کی دوسری لہر کیساتھ ہی خود کو عوام کے نام وقف کردیا اور لوگوں کو بچانے کے دوران خود کو نہ بچا سکی اور کوویڈ کا شکار ہو کر چل بسی۔2بچوں کی ماں ناروائو کی خالدہ بیگم نے شیری بلاک میں سینکڑوں لوگوں کو ویکسین لگائی۔ ہر روز اسپتال پہنچ کر لوگوں کو کورونا سے محفوظ کرنا اس نے اپنا مشن بنا رکھا تھا اور حال ہی میں ضلع انتظامیہ نے انکی کاوشوں کے احترام میں انہیں اعزاز سے بھی نوازا تھا۔چند روز قبل وہ لوگوں کو ویکسین کرانے کے دوران  خودکورونا کی شکار ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔لیکن لوگوں کی جان کا تحفظ اور کوویڈ ویکسین کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی ہیلتھ سینٹر شیری بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی آشا ورکر خود اس جان لیوا بیماری سے کوویڈ سنٹر بارہمولہ میں فوت ہوئی ۔یہ وادی میں پہلی آشا ورکر ہے جو کورونا وائرس سے فوت ہوئی ہے۔