۔4منشیات اسمگلر احتیاطی طورپر حراست میں

 
مینڈھر //مینڈھر پولیس نے منشیات کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے 4منشیات اسمگلروں کو احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق منشیات اسمگلنگ و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 4افراد کو احتیاطی طور پر حراست میں لیا گیا ہے ۔ان افراد کی شناخت شکیل احمد ولد ماجد احمد ،شفاقت علی ولد مصطفیٰ ،مشروف پرویز ولد کبیر اور وسیم سکندر ولد محمد سکندر کے طورپر ہوئی ہے جبکہ سبھی منشیات اسمگلروں کا تعلق مینڈھر کے مختلف علا قوں سے ہے۔