۔4بدنام زمانہ نقب زن گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

 جموں //ضلع جموں کے جموں شہر میں چوری /نقب زنوں کی بدعت کا خاتممہ کرنے کے لئے پولیس نے ایک خصوڈصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ ٹیم نے اپنی کاوشوں میں شدت لاکر چار بد نام زمانہ نقب زنوں کو رفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔گرفتار کئے گئے نقب زنوں کی پہچان روی کمار ولد شام لعل ساکنہ نُڈ ،اکھنور جموں ۔ سنیل کمار ولد غریب داس ساکنہ ریشم گڑھ کالونی حال ڈولان بڑی براہمناں ،سانبہ۔ دیویندر سنگھ ولد بال کرشن ساکنہ کاٹھی بٹل،رام بن اور موہن سنگھ ولد بلبیر سنگھ ساکنہ پونی کھیرالئیڑ ،ریاسی کے طور کی گئی ہے۔ان نقب زنوں نے پوچھ تاچھ کے دوران جموں شہر میں چوری کا  اعتراف کیا ۔انکے انکشاف سے طلائی کے زیورات یعنی کہ طلائی کی 03 ۔ لیڈیزانگوٹھیاں، 03 ۔ مردوں کی انگوٹھیاں،طلائی کا ایک کڑا، طلائی کی ایک چوڑی،  طلائی کے کانوں کے ٹاپس کے 02جوڑے،طلائی کے 02جوڑے جُھمکے، 02طلائی کے لاکٹ، 02طلائی کے ٹکے۔طلائی کی ایک نتھ،طلائی کا ایک نیکلئیس، اور ایک طلائی کا منگل سوتر ،جو ان نقب زنوں نے بخشی نگر، شکتی نگر، گنگیال علاقہ سے چُرائے ہیں۔اسکے علاوہ نقب زنوں سے چھننمی علاقہ سے چُرائے گئے لیپ ٹاپ کو بھی بر آمد کیا گیا ہے۔یہ تمام نقب زن کافی وقت سے سر گرم تھے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ایک نقب زن روی کمار کو حال ہی میں جیل سے 5سال کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کیا گیا تھا ۔ گرفتاری اور برآمد گی  ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گاندھی نگرانسپکٹر سنیل سنگھ جسروٹیہ ، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گنگیال ایس آئی نیات علی ،جس میں انچارج پولیس پوسٹ ڈگیانہ ایس آئیی کالی چرن اور انچارج پولیس پوسٹ نہرو مارکیٹ ایس آئی سندیپ چاڑک کی مدد سے انجام دی گئی ۔ پولیس نے یہ کاروائی ایس ڈی پی او سٹی نارتھ رفیق منہاس ،انچارج ایس پی سٹی سائوتھ ونے کمار اور ایس ایس پی جموں وویک گپتا کی نگرانی میں انجام دی۔