۔4انجینئروں سمیت6افسرڈیپوٹیشن پرلداخ میں تعینات

سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے 4 انجینئروں اور محکمہ مال کے ایک افسر سمیت6افسراں کو مرکزی زیر انتظام خطے لداخ میں ڈیپوٹیشن پر تقرری کیلئے موجودہ مقامات  سے فارغ کیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے مفاد میں مختلف حکم ناموں کے تحت جن6 افسراںکی مرکزیزیرانتظام خطے لداخ میں ڈیپوٹیشن پر تقرری کی گئی و ہ  یکم دسمبر2021سے خود کو موجودہ مقامات اور پوزیشنوں سے فارغ  تصور کریں ۔ان افسراں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر مرکزی زیر انتظام خطے لداخ میں رپورٹ کریں۔ ان افسراں میں 4جونئر انجینئر اور ایک نائب تحصیلدار اور ایک ڈرگ کنٹرول افسر شامل ہیں۔ آرڈر کے مطابق جونیئر انجینئروں میں محکمہ پی ایچ ای کے جونیئر انجینئر ماسٹر پلان ڈویژن شیخ محمد اسلم، محکمہ تعمیرات عامہ میں جونیئر انجینئر’’ آر آر سی آر‘‘ محبوب الحسن چودھری، محکمہ پی ڈبیلو ڈی کے کنسٹریکشن ڈویژن جموں دوئم کے جونیئر انجینئر عاقب شریف زرگر اوراسی محکمہ میں جونیئر انجینئر پرمجیت سنگھ شامل ہیں۔حکم نامہ کے مطابق محکمہ مال کے نائب تحصیلدار نوید احمد بٹ اور محکمہ صحت و طبی تعلیم کے ڈرگ کنٹرول افسر اروند کمار بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔