۔38مستفیدین میں 20.62 لاکھ تقسیم سرینگر میں متعددتعمیراتی کارکنوں کی رجسٹریشن

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے تحت مستفیدین تک پہنچنے کے مقصد سے ڈپٹی کمشنر سری نگر، محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر محکمہ لیبرنے ضلع کی مختلف پنچایتوں میں تشہیر اور بیداری مہم چلائی۔نوگام، لسجن، فقیر گجری، نیو تھید، دارا، پنزی نارہ ا اور ضلع کی دیگر پنچایتوں میں منعقدہ بیداری کیمپوں کے دوران محکمہنے لوگوں کو مختلف سرکاری فلیگ شپ پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ کیمپوں کا انعقاد اسسٹنٹ لیبر کمشنر (ALC) سرینگر ارشد قادربٹ کی نگرانی میں کیا گیا جس کے دوران محکمہ لیبر کی مختلف اسکیموں کے تحت 38 مستحقین میں 20.62لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔ اس کے علاوہ، تعمیراتی کارکنوں کی JKBOC فلاحی اسکیموں کے تحت 84 آن اسپاٹ رجسٹریشن اور 490 کی تجدید کی گئی۔