۔38اعلیٰ افسران2022میں ملازمت سے سبکدوش ہونگے

سرینگر// جموں کشمیر انتظامیہ میں آئندہ برس کئی ڈائریکٹر،ڈپٹی سیکریٹریوں، اسسٹنٹ کمشنروں، پروجیکٹ افسراں، ضلع افسراںسمیت38 بیروکریٹ و سنیئر افسراں نوکریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کا کہنا ہے کہ محکمہ میں دستیاب یوم پیدائش ریکارڈ کے مطابق38افسراں آئندہ برس2022میں سبکدوش ہو رہے ہیں۔ ان افسراں میںایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاںپیاں محمد یوسف میر،ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل مظفر احمد پیر ، مربوط واٹر شیڈ پروگرام سامبا کے پروجیکٹ منیجر محمد یوسف ملک ، کواپرئٹو سوسائٹز(سپیشل) کشمیر کے جوائنٹ راجسٹرار محمد اشرف دھوبی، محکمہ شہری ہوا بازی کے ایڈیشنل سیکریٹری ست پال بھوریا ، اسسٹنٹ کمشنر مال بارہمولہ رفیق احمد لون نئے سال کے آغاز جنوری میں جبکہ جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ممبر پریتم لال عطری،سیکریٹری محکمہ مکانات و شہری ترقی فاروق احمد شاہ ، کواپریٹو محکمہ کے ایڈیشنل سیکریٹری اشوک کمار ڈوگرہ، ڈپٹی ضلع انتخابی افسر پونچھ ششی بالافروری اور جموں کشمیر سپیشل ٹربیونل جموں کے ممبر انورادھا رانی،جموں کشمیر روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر انگریز سنگھ رانا، سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وایس چیئرمین بشیر احمد لون،چیف ایگزیکٹو افسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی لکھن پور،سرتھا ڈی سی بھٹی، جنرل منیجر ضلع صنعتی مرکز بارہمولہ محمد اسد اللہ راتھر اور محکمہ داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری محمد یعقوب ملک مارچ میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس غضنفر علی،عمومی انتظامی محکمہ کے ساتھ منسلک ایم ایم رحمان گاسی، اورمشن ڈائریکٹرراشٹریہ اچچتار سکھشا ابھیان(آر یو ایس اے) رویند کمار بھٹ، ایٰڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر سامبا تلک راج شرما، جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس عبدالمجید لون ،جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن پونچھ زبیر حسین شاہ،محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اکبر بٹ ،ڈپٹی لیبر کمشنر(مرکزی) امرجیت سنگھ اور محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ڈپٹی سیکریٹری جاوید احمد ریشی اپریل میں سبکدوش ہو رہے ہیں۔ آئندہ برس مئی میں اپنی خدمات انجام دیکر سبکدوش ہونے والوں میں کمشنر سٹیٹ ٹیکس شوکت اعجاز بٹ،محکمہ روزگار و محنت کے ایڈیشنل سیکریٹری بابو رام،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن جموں گل حسن کرایپاک جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مال بڈگام شبیر الحسن جون اور آئی سی ایس ڈی ایس پروجیکٹ ادھمپور کے پروگرام افسرتارا چند جولائی میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد انتظامیہ سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔اگست میں سبکدوش ہونے والے افسراں میں جموں کشمیر سوشیل کاسٹ سوشیل ٹرائب و دیگر پسماندہ طبقوں کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سلیم،جبکہ ستمبر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرگل ٹسرنگ مٹپ، محکمہ انمل اینڈ شیپ ہسبنڈری کے ڈپٹی سیکریٹری سبھاش چند، محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کی منتظر امر جیوتی رینا بھی سبکدوش ہو رہی ہے۔محکمہ انتظامی عمومی کے انڈر سیکریٹری شعیب محمد نائکو کے مطابق اکتوبر میں سبکدوش ہونے والے افسراں میں سب رجسٹرار جموں ساوتھ سریندر لال بھگت جبکہ دسمبر میں سبکدوش ہونے والوں میں جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمشین کشمیر انعام الحق صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر محکمہ سٹیٹ ٹیکس  جموں، راکیشن کمار وید،اسسٹنٹ کمشنر مال کپوارہ جوہر علی بھی سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ عمومی انتظامی محکمہ نے ان افسراں کی معلومات کی جانچ کیلئے وہ اپنی یوم پیدایش کی اسناد اور سروس بک کا پہلا صفحہ،جو کہ متعلقہ ڈی ڈی ائو سے تصدیق شدہ ہو15دنوں کے اندر جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کو بذریعہ میل ارسال کریں۔ محکمہ نے مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی افسر اپنے تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام ہو جائے گا اس  کے ضمن میں موجودہ دستیاب تفصیلات کو ہی حتمی سمجھا جائے گا۔