۔38اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو ترقیاں

  سرینگر// پولیس ہیڈ کوارٹر نے دفتری عملے میں38اسسٹنٹ سب انسپکٹروں اور15ہیڈ کانسٹیبلوں کو ترقیوں سے نوازا ہے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو سب انسپکٹروں کے عہدوں پر ترقی دی گئی جبکہ ہیڈ کانسٹیبلوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی کی جانب سے سفارشات اور سروس ریکارڈ کی جانچ کے بعد53اہلکاروں کو ترقیاں پولیس ہیڈ کوارٹر کے حکم نامہ 1533 of 2021 اور 1535 of 2021 محررہ یکم مئی2021کے تحت دی گئیں۔اس دوران ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے ترقی پانے والے اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کہ ان ترقیوں سے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ مزید تن دہی سے کام کریں گے۔