۔37ٹرک آر پارہوئے

پونچھ //حد متارکہ پرہندوپاک افواج کے مابین شدید کشیدگی کے باوجود منگل کو پونچھ راولاکوٹ سے 37ٹرک آر پار ہوئے ۔جہاں ایک طرف منگل کو پونچھ کے کرشنا گھاٹی اور دیگر سیکٹروں میں فائرنگ اور گولہ باری کاسلسلہ جاری تھا وہیں دوسری طرف چکاں دا باغ کے راستے ٹرکوں کا آر پار تبادلہ بھی ہوا۔حکام کے مطابق اس دوران 28ٹرک پونچھ سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر روانہ ہوئے جو مختلف اشیاء سے بھرے ہوئے تھے ۔وہیںپاکستانی زیر انتظام کشمیر سے 9ٹرک پونچھ وارد ہوئے جن میں بھی سامان تھا۔ذرائع نے بتایاکہ دونوںممالک کے درمیان تجارت کا سلسلہ جاری ہے باوجود اس کے کہ چکاں دا باغ راہداری سے چند کلو میٹر دوری پرکرشنا گھاٹی اور پونچھ کے دیگر سیکٹروں میں فائرنگ اور گولہ باری ہورہی ہے ۔