۔’35اے کیساتھ چھیڑ چھاڑ ناقابل قبول ‘

 
 
راجوری //درہال یونائٹیڈ فرنٹ کے کارکنان نے ریاست کے خصوصی تشخص کاتحفظ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی ناقابل قبول ہے ۔فرنٹ کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ دفعہ 370اور35اے کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے اوراگرایسا کیاگیا تواس کے خطرناک نتائج برآمد ہوںگے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے عرفان ملک نے کہاکہ بھاجپا نے آئندہ پارلیمانی چنائو کے پیش نظر حالات خراب کرنے اور افراتفری پیدا کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے خصوصی تشخص کے حق میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں اور اس کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے گا۔