سرینگر//ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی سطح پر ایسا کوئی منصوبہ نہیں کہ دفعہ35اے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریںکہ مرکز ی سرکار ریاست کی خصوصی پوزیشن کیساتھ کوئی چھاڑ چھاڑ کررہی ہے۔ گورنر نے کہا کہ ’’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ 35اے کے بارے میں کسی بھی سطح پر ایسا کوئی بھی منصوبہ نہیں ہے، آپ جو سن رہے ہیں وہ مفادِ خصوصی رکھنے والے پھیلا رہے ہیں، اس میں کوئی سچائی نہیں۔‘‘انہوں نے کہا ’’محبوبہ مفتی کو چاہئے کہ وہ لوگوں سے ملے کیونکہ اُن کی جماعت کو مشکلات ہیں، میں اُن مشورہ دیتا ہوں کہ وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں وہ ایک کمزور وکٹ پر ہیں۔‘‘خصوصی پوزیشن کے دفاع پر کل جماعتی میٹنگ کے بارے میں گورنر نے کہا کہ ایسا کرنے سے کوئی کسی کو روک نہیں سکتا، محبوبہ مفتی میرے دوست کی بیٹی ہے، میں اُن کے بارے میں اور کچھ نہیں کہہ سکتا‘‘۔
۔35اے کو خطرہ نہیں
