۔32 روز بعد ایک فوت| جموں میں کوئی متاثر نہیں، وادی میں 9مثبت

پرویز احمد
سرینگر //مسلسل 32دنوں تک تھمنے کے بعد سنیچر کو ایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی جان گئی ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4751 ہوگئی ہے۔ اس دوران جموںصوبے کے 10اضلاع میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا ہے جبکہ کشمیر صوبے کے 2اضلاع میں 9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 929ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے9افراد متاثر ہوئے جن سبھی کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ جموں صوبے میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے ضلع جموں، ادھمپور، پونچھ ، راجوری، ڈوڈہ، کشتواڑ، کٹھوعہ،رام بن،سانبہ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 277ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں 32دنوں کے بعد کورونا وائرس سے ایک شخص کی جان گئی ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق  ضلع جموں سے ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2328ہوگئی ہے۔ کشمیر صوبے کے 8اضلاع میں جن میں بڈگام ، پلوامہ، کپوارہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 9افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ 7افراد کو مقامی سطح پر رابطے میں آننے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے9افراد میں ضلع سرینگر میں7جبکہ بارہمولہ میں2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 652ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 42ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2324بنی ہوئی ہے۔  

 

ملک میں کوروناکیسز 

۔975مثبت،4ہلاکتیں

یو این آئی

 

نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے فعال مریضوں میں 175 کی کمی آئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 366 رہ گئی ہے۔ اس دوران 975 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار 947 تک پہنچ گئی ہے۔ہندوستان میں جمعہ کو کورونا سے چار افراد کی موت ہو ئی ہے جس کے ساتھ ہی انفیکشن سے ہونے والی اموات کی کل تعداد پانچ لاکھ 21 ہزار 747 ہو گئی ہے۔ ملک میں کل 83 کروڑ 14 لاکھ 78 ہزار 288 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔