۔304عازمین حج پر مشتمل قافلہ سفر محمود پر روانہ

 بڈگام//سٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق منگل کو304حجاج کرام پر مشتمل ایک اور قافلہ قافلہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دو سپائس جٹ اُڑانوں میں سفر محمود پر روانہ ہوا۔ان میں 162مرد اور 142خواتین حجاج شامل ہیں۔ضلع انتظامیہ بڈگام کے علاوہ حج کمیٹی آفیسران اور دیگر سینئر آفیسران نے حجاج کرام کو رخصت کیا۔
 

آب زم زم لانے پر کوئی قدغن نہیں

ائر انڈیا کی وضاحت

نئی دہلی//ائرانڈیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے حج کافریضہ انجا م دے کر لوٹ آنے والے عازمین اپنے ساتھ زم زم کاپانی لاسکتے ہیں ۔4جولائی کو جدہ دفتر میں ائرانڈیا کی سیلزٹیم نے تمام ٹریول ایجنٹوں کو تحریری طور مطلع کیاکہ 15ستمبر تک طیاروں کی تبدیلی اور محدود نشستوں کی بناپر زم زم پانی کو جدہ ممبئی حیدرآباداورجدہ کوچین پروازوں پر لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔منگل کو ائرانڈیا نے ٹوئٹ کیاکہ جدہ ممبئی حیدرآباد اور جدہ کوچین پروازوں میں مسافروں کو جائزسامان کے ساتھ زم زم کا پانی ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔