عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ایک اہم کامیابی میں، جموں و کشمیر کے ادھم پور کے کسانوں نے 3,000 کوئنٹل سے زیادہ مشروم کی کاشت کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ادھم پور کے چیف ایگریکلچر آفیسر نے کہا کہ موجودہ سال میں،یوٹی نے 500 نئے کاشتکاروں کو شامل کیا ہے۔موجودہ سال میںادھم پور ضلع میں مشروم کے 1 لاکھ سے زیادہ تھیلوں کی کاشت کی گئی ہے، جس سے 3000 کوئنٹل مشروم کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ادھم پور کے کسانوں کو کم از کم 6 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔چیف ایگریکلچر آفیسر نے کہا کہ مشروم کی کاشت اودھم پور میں خواتین اور بزرگوں کے لیے آمدنی کا ایک اچھا ذریعہ ہے مشروم کی کاشت ایک منافع بخش کاروبار کا موقع ہے۔