جموں// پولیس نے خصوصی مہم کے تحت شام لاٹ گھاٹ پلی شاستری نگرمیں ایک ناکہ پردوران تلاشی 300 گرام ہیروئن ضبط اور تین افرادگرفتارکرلئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ناکہ پر ایک گرینڈکارکوتلاشی کے لئے روکاگیاجس کے دوران ڈرائیورکے قبضے سے 300گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔پولیس نے گاڑی میں سوارتینوں افرادگرفتارکرکے ایف آئی آرنمبر 243/2016 معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔