۔30واں روڈ سیفٹی ہفتہ: ٹریفک قوانین کی مکمل پاسدار ی کرنے پر حکام کا زور

سرینگر// ٹریفک قوانین پر صد فیصد عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے وادی بھر میں 30ویں روڈ سیفٹی ہفتہ کی مناسبت سے تقریبات کاانعقاد کیا گیا جس دوران عام شہریوں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری فراہم کرنے کے لئے ریلیاں برآمد کی گئیں اور پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ سب سے بڑی تقریب سرینگر میں منعقد ہوئی ۔ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر نے اس تعلق سے انڈین انسٹی چیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ راجباغ سے ایس ایس پی ٹریفک سٹی،جنرل منیجر ایس آر ٹی سی (اوپریشنز) ،جنرل منیجر ایس آر ٹی سی ،(میکنکس) اورڈپٹی ڈائریکٹر گراجز کی موجودگی میںایک ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقعہ پر ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر اکرم اللہ ٹاک نے روڈ سیفٹی ہفتہ کو ایک مشن کے طور پر منانے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں عام لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے پر زوردیا۔ موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ اننت ناگ کے اہتمام سے بھی اننت ناگ میںایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ٹریفک پولیس اننت ناگ نے ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں تقریب کے انعقاد کے لئے تعائون دیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی کے علاوہ محکمہ ٹریفک کے آفیسران اوراے آر ٹی او اننت ناگ بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں اے ڈی سی نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد عام لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے تاکہ ٹریفک حادثات پر قابو پایاجاسکے اورٹریفک نظام میں بھی ممکنہ حد تک بہتری آسکے۔کولگام میں عوام کو روڈ سیفٹی ہفتہ اور ٹریفک قوانین کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ایک تقریب کا افتتاح کیا۔تقریب کااہتمام موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ نے ’’سڑک سرکھشا جیون سرکھشا‘‘ کے موضوع کے تحت کیا تھا۔اس سلسلے میں ترقیاتی کمشنر نے موٹر سائیکل سواروں خصوصاً نوجوانوں پر ٹریفک قوانین پر صدفیصد عمل کرنے کی تلقین کی۔ عام لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں مزید جانکاری فراہم کرنے اور انہیں ٹریفک قواین پر عمل در آمد کرانے کے لئے موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ گاندربل کے اہتمام سے 30ویں روڈ سیفٹی ہفتہ کی مناسبت سے ’’سڑک سرکھشا جیون سرکھشا‘‘ کے تحت ایک رنگا رنگ ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹرپیوش سنگلا نے منی سیکریٹریٹ گاندربل سے ناگہ بل تک ایک ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جس دوران عام لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی تاکہ ٹریفک حادثات پر روک لگائی جاسکے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ روڈ سیفٹی ویک کے دوران لوگو ں کی ٹریفک قوانین پر عمل آوری کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔بانڈی پورہ میں بھی روڈ سیفٹی ویک کے سلسلے میں منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ سے ٹائون سکائر تک ایک ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیاگیا۔اے آر ٹی او بانڈی پورہ نے افتتاحی تقریب پر میرا تھن کا اہتما م کیا جس میں بڑی تعداد میں طلبأ نے شرکت کی۔اس دوران مین مارکیٹ بانڈی پورہ میں افسران نے ایسے موٹر سائیکل سواروں اورکار سواروں میں تحائف تقسیم کئے جو کہ ہیلمٹ اورسیٹ بیلٹ پہنے ہوئے تھے تاکہ ٹریفک قوانین سے متعلق اُ ن کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ شوپیان میں بھی روڈ سیفٹی ویک کے سلسلے میں پروگرام کاانعقاد کیا گیا ۔اے ڈی ڈی سی شوپیان نے روڈ سیفٹی ویک کا افتتاح کیا جب کہ تقریب کا اہتمام اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کی طرف سے کیا گیا ۔تقریب میں بڑی تعداد میں عام لوگوں کے علاوہ ڈرائیوروں نے شرکت کی۔اس دوران اے ڈی ڈی سی اوردیگر مقررین نے ٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کیا  ۔جب کہ شرکاء میں سیفٹی سٹیکرس،پملسٹس اوردیگر پرنٹ مواد تقسیم کیا تاکہ ٹریفک قوانین پر عمل آوری کے لئے اُن کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ادھر کرگل میں قائمقام چیرمین چیف ایگزیکٹیو کونسلر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل نثار حسین منشی نے  آڈیٹوریم ہال میں روڈ سیفٹی ویک کا افتتاح کیا جس کا اہتمام موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کیا گیا ۔تقریب میں اے آر ٹی او،ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگوں اور ڈرائیوروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مقررین نے شرکاء کو ٹریفک قوانین پر من وعن عمل کرنے کی تلقین کی تاکہ ٹریفک حادثات پر روک لگائی جاسکے۔رو ڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلہ میں کپوارہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا گیا جسمیں سماج سے جڑے لوگو ں کے علاوہ گا ڑی ڈرائیورو ں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر اور ایس ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبیرکر نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے لئے عوام اپنا تعاون فراہم کریں۔مو ٹر وہیکلز محکمہ کی جانب سے بمہامہ کپوارہ میں اسسٹنٹ رو ڈٹرانسپورٹ آفیسر مختار احمد صوفی نے کہا کہ ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف جرمانہ کرنا مقصد نہیں ہے بلکہ اصلاح مقصد ہے ۔انہو ں نے کہا کہ گا ڑی چلاتے وقت احتیاط سے کام لینا چایئے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ گا ڑی ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی اور محکمہ اس کے لئے وقت وقت پر بیداری مہم چلانے کے لئے لوگو ں سے اپنا تعاون طلب کرے گا ۔