۔3 افسران کے تبادلے اور تقرری

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//جموں و کشمیر حکومت نے ہفتہ کو انتظامیہ کے مفاد میں 3 جے کے اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لائے۔ایک حکومتی حکم نامے کے مطابق، ثنا خان، جونیئر سکیل جے کے اے ایس، جو کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں، چیف سیکرٹری کے دفتر میں انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات کئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری کے دفتر میں انڈر سیکرٹری فارخ ناصر پال، جونیئر سکیل جے کے اے ایس،کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات محکمہ صنعت و تجارت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔پلوی جونیئر سکیل کشمیر انتظامی سروس آفیسر، پروجیکٹ منیجر ڈی آئی سی ادہمپور کا تبادلہ کر کے انکی خدمات سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تابع رکھی گئی ہیں۔