۔3یاتریوں کی قدرتی موت،تعداد 6 تک پہنچ گئی

اننت ناگ//سالانہ امرناتھ یاترا میںمنگل کو 3یاتریوں کی موت ہوگئی ہے جسکے ساتھ ہی یاترا کے دوران اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 6ہوگئی ہے جن میں ایک بی ایس ایف افسر بھی شامل ہے ۔ادھر جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3ہزار سے زیادہ یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ گپھا کے درشن کیلئے روانہ ہوا ۔ 75سالہ خاتون یاتری ٹھو ٹھا رادھنم ساکن آندھرا پردیش کی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی ۔65سالہ رادھا کرشنا شاستری ساکن آندھرا پردیشن کی بھی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ۔خاتون یاتری کی موت گپھا کے نزدیک سنگم کے مقام پر ہوئی ۔ پوشکر جوشی ساکن اتر کھنڈ نامی یاتری ایک حادثے میں زخمی ہواتھا ،جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔اس سے قبل ایک بی ایس ایف افسر ،ایک مزدور اور ایک یاترارضاکار کی موت ہوگئی  ہے۔ادھر جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3ہزار سے زیادہ یاتریوں پر مشتمل چھٹا قافلہ گپھا کے درشن کیلئے روانہ ہوا ۔سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران اب تک 3 6 ہز ا ر 3 6 6 یاتریوں نے گپھا کے درشن کئے ۔