طارق رحیم
کپوارہ// ہندوارہ کے ماور علاقے میں واقع اپر پرائمری اسکول (یو پی ایس) وارپورہ گزشتہ تین ہفتوں سے پینے کے پانی کی کمی سے دوچار ہے جس کی وجہ سے طلباء اور عملہ کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔طلباء کے والدین کا کہنا تھا کہ سکول میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے بچے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
ایک مقامی راجہ اکبر نے بتایا، “یہاں تک کہ بیت الخلا بھی پانی کے بغیر ہیں اس طرح طالب علموں اور عملے کی زندگی اجیرن ہے۔ طالبات کو پانی کی عدم موجودگی میں سب سے زیادہ پریشیانی کا سامنا ہے۔”پانی کی بحالی میں ناکامی پر مقامی لوگ برہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس مسئلہ کو کئی بار محکمہ جل شکتی کے نوٹس میں لا چکے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔مکینوں اور والدین نے سکول میں پینے کے پانی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔