۔3ماہ میں ایک بار پانی سپلائی ہوا

 مینڈھر//جموں مینڈھر شاہراہ پر واقع علاقے دھار گلون میں مقامی لوگوں کی طرف سے محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران دو گھنٹے تک سڑک بند رہی ۔اس دوران مظاہرین نے کہاکہ پچھلے تین ماہ میں صرف ایک دن پانی سپلائی ہواہے اور اڑی دھارگلون واٹر سپلائی سکیم بند پڑی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ ان کی پانی کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی کلو میٹر دور جاناپڑتاہے ۔ان کاکہناتھاکہ اس علاقے میں پانی کے قدرتی ذخائر بھی موجود نہیں اور انہیں دربدر ہوناپڑرہاہے ۔احتجاج کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار بالاکوٹ اور پولیس موقعہ پر پہنچی اور مظاہرین کو یقین دلایاگیاکہ ہفتے میں تین دن انہیں پانی سپلائی کیاجائے گاجس کے بعد لوگ منتشر ہوئے اور گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوگئی ۔