۔3سالہ بچی سمیت 102 نمونے مثبت، راج گڑھ کا نوجوان جموں میں فوت

 رام بن // ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشادہ شان نے منگل کے روز ضلع ہسپتال رام بن کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کیلئے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دوران بی ڈی سی چیئرپرسن اور نیشنل کانفرنس لیڈر شمشادہ شان کا کیا گیا کووڈانیس ٹیسٹ مثبت آیا اور انہوں نے متعلقہ صحت حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد اپنے گھر میں ہی علحیدہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔اس دوران ہسپتال دورے کے دوران کئی لوگوں اور میڈیا والوں کے علاؤہ کئی میٹنگوں کے شرکاء افسروں کو Isolation میں بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے پچھلے چند روز کئی نجی میٹنگوں میں شرکت کی ہے جس کی وجہ سے ڈی ڈی سی چیئرپرسن شمشادہ شان سے ملنے والوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ضلع رامبن میں ایکٹیو پازیٹیو مریضوں کی تعداد 441 تک پہنچ گئی یے اور پانچ مریض کووڈ کئیر رامبن اور دو مریض ڈوڈہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ راجگڑھ کے ایک بیس سالہ جوان کی موت کووڈ وائرس کی وجہ سے جموں ہسپتال میں واقع ہوئی ہے تاہم انکا کنبہ سالوں سے جموں میں ہی رہائش پذیر ہیں۔اس دوران منگل کے روز ضلع رام بن میں 102 کیس مثبت آئے ہیں اور پانچ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مثبت نمونے میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہے۔ رام بن ،بٹوت، اکھرال اور گول میں 232 آر ٹی-پی سی آر اور 873 ریپڈانٹی جن ٹیسٹوں سمیت 1105 ٹیسٹ منگل کے روزکئے گئے جس کے نتیجہ میں ضلع میں ایک ہی دن میں102کورونا مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ضلع کے رام بن،بانہال، بٹوت اکھرال اور گول ہیلتھ بلاکوں سے بے ترتیب نمونے اکٹھے کرکے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔انتظامیہ نے ضلع رام بن میں 107553 نمونوں کی جانچ کی جس میں مختلف تحصیلوں سے نمونے جمع کرنے کے نتیجے میں ضلع میں مثبت واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔منگل کی شام تک ضلع رام بن میں 777 کووڈ 19 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 329 صحت یاب ہوئے اور 441 سرگرم مثبت کیس زیر علاج ہیں۔ضلع میں کل30 اموات ریکارڈ کی گئیں جن میں سے 19اموات مارچ 2021 سے کووڈ وبائی امراض کی دوسری لہر میں ریکارڈ کی گئیں۔محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ضلع رام بن میں کووڈ کیسوں میں اچانک اچھال کیلئے بانہال،بٹوت ،اکھرال اور گول صحت  بلاکوں سے جمع کیے گئے بے ترتیب نمونوں کو قرار دیا۔سی ایم او رام بن ڈاکٹر فرید بھٹ نے بتایا کہ ہم نے ضلع کی مختلف تحصیلوں سے بے ترتیب نمونے اکٹھے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 108668 سے زیادہ نمونے جمع ہوئے ہیں جو تعداد بڑھ چکی ہیں کیونکہ ہم ضلع کے مختلف حصوں سے نمونے جمع کرتے رہتے ہیں تاکہ مثبت کیسوں کی نشاندہی کی جاسکے اور کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے علاج شروع کیا جائے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مسرت الاسلام نے عام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر بازاروں میں آنے سے گریز کریں۔