۔3روز بعد اموات کی تعداد میں معمولی اضافہ | 14فوت، 11اضلاع میں 585متاثر، سانبہ میں کوئی متاثر نہیں ہوا

سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل 3دنوں کے دوران اموات میں کمی کے بعد اتوار کو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر 10سے زیادہ ہوگئی۔ اتوار کو مزید 14افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4252ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 46ہزار 958 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 11 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 585 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ سانبہ میں کوئی بھی شخص وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔ اسطرح اتوار کو مثبت کیسوں کی شرح 1.2فیصد رہی۔سانبہ میں اتوار کو کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 11ہزار 794تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 585افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 123جموں جبکہ 462کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 462متاثرین میں 15بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے ہیں جبکہ 447مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے 462افراد میں سرینگر میں136، بارہمولہ میں38، بڈگام میں69 ,پلوامہ میں22، کپوارہ میں30، اننت ناگ میں35، بانڈی پورہ میں29،گاندربل میں47،کولگام میں51 اور شوپیان میں صرف5متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ93ہزار516ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید7فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں جی ایم سی اننت ناگ میں 2، جی ایم سی بارہمولہ میں 1،سی ڈی اسپتال میں 1، صدر اسپتال سرینگر میں 1، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر میں 1 اور سکمز صورہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2181ہوگئی ہے۔ اتوارکو جموں صوبے کے 9اضلاع میں 123افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جبکہ سانبہ میں کسی کو بھی وائرس میں مبتلا نہیں پایا گیا ۔  جموں صوبے کے123متاثرین میں جموں میں21، ادھمپور میں9، راجوری میں8، ڈوڈہ میں25، کٹھوعہ میں6، ،کشتواڑ میں13، پونچھ میں21 رام بن میں11اور ریاسی میں9افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد118278ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید7فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میںجی ایم سی ڈوڈہ میں 2، زچگی اسپتال اکھنور میں 1، ڈی ایم سی لدھینہ میں 1 جبکہ ایک شخص گھر میں فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2070ہوگئی ہے۔ 
 
 
 
 58 ہزار،419 نئے کیسز رپورٹ
مزید1576 افراد فوت 
یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وباء کورونا وائرس کے ایکٹیوکیسز تیزی سے کم ہورہے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30 ہزار،776 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی اور1576 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ دریں اثنا ہفتے کے روز 38 لاکھ 10 ہزار 554 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 66 لاکھ 93 ہزار 572 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 ہزار،419 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2،98،81،965 ہوگئی۔ اس عرصہ کے دوران 87 ہزار 619 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار نو ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 30 ہزار 776 سے گھٹ کرمجموعی تعداد سات لاکھ 29 ہزار 243 رہ گئی ہے۔ اس عرصے میں 1576 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی تعداد بڑھ کرتین لاکھ 86 ہزار 713 ہوچکی ہے۔