۔3روزہ ٹریکنگ مہم اختتام پذیر

راجوری//راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اہتمام سے چلائی گئی تین روزہ ٹریکنگ مہم اختتام پذیر ہوگئی جس دوران اس میں شرکت کرنے والوںنے کوری اور کیسری پہاڑوں میں ٹریکنگ کی ۔45ٹریکروں پر مشتمل ٹیم کو چیف ایگزیکٹو افسر راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر طاہر فردوس نے ایس ڈی ایم کوٹرنکہ گوپال سنگھ اور تحصیلدار کوٹرنکہ محمد رفیق کی موجودگی میں سولہ اکتوبرکوہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے اس سال میں دوسری مرتبہ اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کیاگیاہے ۔ قبل ازیںستمبر کے مہینے میںٹریکنگ مہم کے دوران پیر پنچال رینج میں موجود سات جھیلوں کادورہ کرایاگیا ۔اس طرح کے اقدامات سے راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے ۔