عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع ہیڈکوارٹر سے محض چند کلومیٹر دور علاقہ بانرنہ میں آوارہ کتوں نے بچوں و خاتون پر حملہ کرکے انھیں لہولہان کردیا۔ یہ واقعہ بدھ کی شام کو باندرنہ علاقہ میں پیش آیا جب آوارہ کتوں نے علاقہ میں تی بچوں و ایک خاتون پر حملہ کردیا جسکے سبب انھیں شدید چوٹیں آئیں۔مقامی لوگوں نے فوری طور انھیں ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے ان آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔