۔3ایس پی اوز نے نوکری چھوڑ دی

 
 اننت ناگ +شوپیان //جنوبی کشمیر میں سپیشل پولیس افسروں(ایس پی اووز) کے مستعفی ہونے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔پولیس اہلکاروں کے رشتہ داروں کو اغوا کرنے کے واقعات کے بعد خوف و دہشت میں مبتلا ایس پی اوز نے نوکریوں سے استعفیٰ دینا شروع کیا ہے۔قاضی گنڈ میں ایک ایس پی او فیصل احمد شاہ ساکن پانزتھ نے مقامی جامع مسجد میں نوکری چھوڑنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد وہ عام زندگی بسرکریگا۔اس دوران شرمال شوپیان میں ایس پی او اجمل امین ولد محمد امین بلٹ نمبر 461  نے مقامی مسجد میں داخل ہوکر لاووڈ اسپیکر پر اعلان کیا کہ انہوں نے ایس پی او کی نوکری چھوڑ دی ہے ۔بلال احمد کمار ساکن مڈورہ ترال نامی ایس پی او نے بھی نوکری چھوڑنیء کا اعلان کیا۔